۔ (۱۰۵۵۷)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الْأَرْضِ أَرْبَعَۃَ خُطُوْطٍ، قَالَ: تَدْرُوْنَ مَا ھٰذَا؟ فَقَالُوْا: اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَعْلَمُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((أَفْضَلُ نِسَائِ أَھْلِ الْجَنَّۃِ خَدِیْجَۃُ بِنْتُ
خُوَیْلِدٍ، وَفَاطِمَۃُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، وَآسِیَۃُ بِنْتُ مُزَاحِمٍ امْرَأَۃُ فِرْعَوْنَ، وَمَرْیَمُ بِنْتُ عِمْرَانَF۔)) (مسند احمد: ۲۶۶۸)
۔ سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین پر چار خطوط کھینچے، پھر پوچھا: کیا تم ان لکیروں کے بارے میں جانتے ہو؟ انھوں نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت والی خواتین میں سب سے افضل یہ چار ہیں: خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )، فرعون کی بیوی آسیہ بنت مزاحم اورمریم بنت عمران۔
Musnad Ahmad, Hadith(10557)