۔ (۱۰۵۶۳)۔ عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِیِّ قَالَ: أَصَابَ اِصْبَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِشَیْئٍ (وَقَالَ جَعْفَرٌ اَحَدُ الرُّوَاۃِ: حَجَرٌ) فَدَمِیَتْ فَقَالَ: ((ھَلْ أَنْتِ اِلَّا اِصْبَعٌ دِمِیْتِ، وَفِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ مَا لَقِیْتِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۰۰۴)
۔ سیدنا جندب بَجَلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگلی کسی چیز اور ایک راوی کی روایت کے مطابق پتھر لگنے سے خون آلود ہو گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگلی سے فرمایا: تو ایک انگلی ہی ہے جو خون آلود ہوئی ہے اور اللہ کے راستے میں اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10563)