۔ (۱۰۵۷۴)۔ عَنْہ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((رَأَیْتُ عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ وَمُوسٰی وَاِبْرَاھِیْمَ، فَاَمَّا عِیْسٰی فَأَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِیْضُ الصَّدْرِ، وَأَمَّا مُوسٰی فَاِنَّہُ جَسِیْمٌ)) قَالُوْا لَہُ: فِاِبْرَاھِیْمُ؟ قَالَ: ((اُنْظُرُوْا اِلٰی صَاحِبِکُمْ)) یَعْنِیْ نَفْسَہُ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۷)
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں عیسی علیہ السلام ، موسی علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، عیسی علیہ السلام کا رنگ سرخ اور بال گھنگریالے تھے اور وہ چوڑے سینے والے تھے، موسی علیہ السلام دراز قد تھے۔ لوگوں نے کہا: اور ابراہیم علیہ السلام ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ساتھی کو دیکھ لو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد آپ کا اپنا نفس تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10574)