۔ (۱۰۵۷۷)۔ عَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنّہُ قَالَ: عُرِضَ عَلَیَّ الْأَنْبِیَائُ، فَاِذَا مُوسٰی
رَجُلٌ ضَرْبٌ مِنَ الرِّجَالِ کَأَنّہُ مِنْ رِجَالِ شَنُوْئَ ۃَ، فَرَأَیْتُ عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ عَلَیْھِمَا السَّلَامُ، فَاِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَیْتُ بِہٖشَبَھًاعُرْوَۃُ بْنُ مَسْعُوْدٍ، وَرَأَیْتُ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، فَاِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَیْتُ بِہٖشَبَھًاصَاحِبُکُمْ (یَعْنِیْ نَفْسَہُ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) وَرَأَیْتُ جِبْرِیْلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، فَاِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَیْتُ بِہٖشَبَھًادِحْیَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۴۳)
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر انبیاء پیش کیے گئے، موسی علیہ السلام معتدل وجود کے آدمی تھے، وہ شنوء ۃ قبیلے کے لوگوں کی طرح لگتے تھے، میں نے عیسی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ عروہ بن مسعود کے زیادہ مشابہ لگتے تھے، میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، وہ تمہارے اپنے ساتھی سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے، اس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ذات مراد لے رہے تھے، اور میں نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا، وہ دحیہ کے مشابہ لگتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10577)