Blog
Books



۔ (۱۰۵۸۱)۔ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اُتِیَ بِالْبُرَاقِ لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِہٖمُسَرَّجًامُلَجَّمًالِیَرْکَبَہُ فَاسْتَصْعَبَ عَلَیْہ،ِ وَقَالَ لَہُ جِبْرِیْلُ: مَا یَحْمِلُکَ عَلٰی ھٰذَا؟ فَوَاللّٰہِ! مَا رَکِبَکَ أَحَدٌ قَطُّ أَکْرَمُ عَلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْہُ قَالَ: فَارْفَضَّ عَرَقًا۔ (مسند احمد: ۱۲۷۰۱)
۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ اسراء والی رات کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ایسا براق لایا گیا، جس پر زین کسی ہوئی تھی اور اس کو لگام ڈالی ہوئی تھی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس پر سوار ہونے لگے تو وہ براق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے مشکل ہو گیا، جبریل علیہ السلام نے اس سے کہا: کون سی چیز تجھے ایسا بننے پر آمادہ کر رہی ہے؟ اللہ کی قسم ہے، تجھ پر کبھی بھی ایسی ہستی سوار نہیں ہوئی تو اللہ تعالیٰ کے ہاں اس (محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) سے زیادہ عزت والی ہو، پھر شرمندگی کی وجہ سے اس کا پسینہ بہہ پڑا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10581)
Background
Arabic

Urdu

English