۔ (۱۰۵۹۷)۔ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ عَنْ رَبِیْعَۃَ بْنَ عَبَّادٍ اَیْضًا قَالَ: وَاللّٰہِ! اِنِّیْ لَأَذْکُرُہُ (یَعْنِیْ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یَطُوْفُ عَلَی الْمَنَازِلِ بِمِنًی، وَأَنَا مَعَ أَبِیْ غَلَامٌ شَابٌّ، وَوَرَائَ ہٗرَجُلٌحَسَنُالْوَجْہِأَحْوَلُذُوْغَدِیْرَتَیْنِ، فَلَمَّا وَقَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی قَوْمٍ قَالَ: ((أَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تَعْبدُوْہُ، وَلَاتُشْرِکُوْا بِہٖشَیْئًا۔)) وَیَقُوْلُ الَّذِیْ خَلْفَہُ: اِنَّ ھٰذَا یَدْعُوْکُمْ اِلٰی أَنْ تُفَارِقُوْا دِیْنَ آبَائِکُمْ وَأَنْ تَسْلُخُوْا اللَّاتَ وَالْعُزّٰی وَحُلَفَائَکُمْ مِنْ بَنِیْ مَالِکِ بْنِ اُقَیْشٍ اِلَی مَا جَائَ بِہٖمِنَالْبِدْعَۃِ وَالضَّلَالِ قَالَ: فَقُلْتُ لِاَبِیْ: مَنْ ھٰذَا؟ قَالَ: عَمُّہُ أَبُوْلَھَبٍ عَبْدُ الْعُزَّی بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ۔ (مسند احمد: ۱۶۱۲۳)
۔ (دوسری سند) سیدنا ربیعہ بن عباد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اچھی طرح یاد ہیں کہ آپ مِنٰی میں لوگوں کے پاس جاتے، جبکہ میں اس وقت جوان تھا اور اپنے باپ کے ساتھ ہوتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے پیچھے ایک آدمی تھا، وہ خوبصورت چہرے والا، بھینگی آنکھ والا اور دو چٹیوں والا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی قوم کے پاس کھڑے ہو کر فرماتے: میں اللہ کا رسول ہوں، وہ تم کو حکم دیتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ اور پیچھے والا آدمی کہتا: یہ تمہیں اس چیز کی دعوت دیتا ہے کہ تم اپنے آباء کے دین سے باز آ جاؤ، لات و عزی کو اور بنو مالک بن اُقیش میں سے اپنے حلیفوں کو چھوڑ دو اور اس کی لائی ہوئی بدعت و ضلالت کو اختیار کر لو۔ میں نے اپنے باپ سے کہا: یہ شخص کون ہے؟ انھوں نے کہا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چچا ابو لہب عبد العزی بن عبد المطلب ہے ۔
Musnad Ahmad, Hadith(10597)