۔ (۱۰۶۳)۔عَنْ زَیَادِ بْنِ أَبِیْ زَیَادٍ مَوْلَی بَنِیْ مَخْزُوْمٍ عَنْ خَادِمٍ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجُلٍ أَوِ امْرَأَۃٍ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِمَّا یَقُوْلُ لِلْخَادِمِ: ((أَلَکَ حَاجَۃٌ؟)) قَالَ: حَتّٰی کَانَ ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! حَاجَتِیْ، قَالَ: ((وَمَا حَاجَتُکَ؟)) قَالَ: حَاجَتِیْ أَنْ تَشْفَعَ لِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، قَالَ: ((وَمَنْ دَلَّکَ عَلٰی ہٰذَا؟)) قَالَ: رَبِّیْ، قَالَ: ((اِمَّا لَا فَأَعِنِّیْ بِکَثْرَۃِ السُّجُوْدِ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۱۷۳)
مولائے بنو مخزوم زیادبن ابو زیاد، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک خادم یا خادمہ سے بیان کرتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خادم سے کہا کرتے تھے: کیا تیری کوئی ضرورت ہے؟ ایک دن اس خادم نے کہہ دیا: اے اللہ کے رسول! میری ایک ضرورت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیری کیا ضرورت ہے؟ اس نے کہا: میری ضرورت یہ ہے کہ آپ قیامت کے دن میری سفارش کریں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور کس نے اس چیز پر تیری رہنمائی کی ہے؟ اس نے کہا: میرے ربّ نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس ضرورت کے بغیر کوئی چارۂ کار نہیں ہے تو کثرت ِ سجود کے ذریعے میری مدد کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(1063)