Blog
Books



۔ (۱۰۶۲۹)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَیُّ الْاِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((أَنْ یَسْلَمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِسَانِکَ وَیَدِکَ، فَقَامَ ذٰلِکَ َاوْآخَرُ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَیُّ الْھِجْرَۃِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((أَنْ تَھْجُرَ مَا کَرِہَ رَبُّکَ، وَالْھِجْرَۃُ ھِجْرَتَان:ِ ھِجْرَۃُ الْحَاضِرِ وَالْبَادِیْ، فَھِجْرَۃُ الْبَادِیْ أَنْ یُجِیْبَ اِذَا دُعِیَ وَیُطِیْعَ اِذَا أُمِرَ وَالْحَاضِرُ أَعْظَمُھَا بَلِیَّۃً وَأَفْضَلُھَا أَجْرًا۔)) (مسند احمد: ۶۴۸۷)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک صحابی اٹھا اور اس نے یہ سوال کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا اسلام افضل ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: افضل اسلام یہ ہے کہ تیرے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان سالم رہیں۔ وہی صحابییا کوئی دوسرا کھڑا ہوا اور پوچھا: اے اللہ کے رسول! کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرا اپنے پروردگار کی ناپسندیدہ چیزوں کو ترک کر دینا، دراصل ہجرت کی دو قسیمیں ہیں: (ا) دیہاتی لوگوں کی ہجرت (۲) شہری لوگوں کی ہجرت۔ دیہاتی کی ہجرت یہ کہ جب اسے امیر کی طرف سے حکم دیا جائے تو وہ اسے تسلیم کرے اور جب اسے بلایا جائے تو بلاوے کا جواب دے‘ رہا مسئلہ شہری کی ہجرت کا تو اس کی مصیبت و آزمائش زیادہ سخت اور اجر عظیم ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10629)
Background
Arabic

Urdu

English