Blog
Books



۔ (۱۰۶۳۱)۔ عَنْ أَبِیْ ھِنْدٍ الْبَجَلِیِّ قَالَ: کُنَّا عِنْدَ مُعَاوِیَۃَیَعْنِیْ ابْنَ أَبِیْ سُفْیَانَ وَھُوَ عَلٰی سَرِیْرِہِ وَقَدْ غَمَّضَ عَیْنَیْہِ فَتَذَاکَرْنَا الْھِجْرَۃَ وَالْقَائِلُ مِنَّا یَقُوْلُ: قَدِ انْقَطَعَتْ، وَالْقَائِلُ مِنَّا یَقُوْلُ: لَمْ تَنْقَطِعْ فََاسْتَنْبَہَ مُعَاوِیَۃُ فَقَالَ: مَا کُنْتُمْ فِیْہِ؟ فَأَخْبَرْنَاہُ وَکَانَ قَلِیْلَ الرَدِّ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: تَذَاکَرْنَا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((لَا تَنْقَطِعُ الْھِجْرَۃُ حَتَّی تَنْقَطِعَ التَّوْبَۃُ وَلَا تَنْقَطِعُ التَّوْبَۃُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِھَا۔)) (مسند احمد: ۱۷۰۳۰)
۔ ابوہند بَجَلی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، وہ اپنی چارپائی پر اونگھ کی وجہ سے آنکھوں کو بند کر کے تشریف فرما تھے، ہم نے وہاں ہجرت کا تذکرہ کیا، کسی نے کہا: ہجرت منقطع ہو چکی ہے اور کسی نے کہا کہ ابھی تک وہ منقطع نہیں ہوئی، اتنے میں سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جاگ گئے اور کہا: تم لوگ کیا بات کر رہے تھے؟ ہم نے ان کو تفصیل بتائی، وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف کم احادیث منسوب کرتے تھے، بہرحال اس بار انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس گفتگو کر رہے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی، جب تک توبہ منقطع نہیں ہو جاتی اور توبہ اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی، جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہو جاتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10631)
Background
Arabic

Urdu

English