۔ (۱۰۶۷)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اِنَّ لِلّٰہِ مَلَائِکَۃً، یَتَعَاقَبُوْنَ مَلَائِکَۃَ اللَّیْلِ وَمَلَائِکَۃَ النَّہَارِفَیَجْتَمِعُوْنَ فِیْ صَلَاۃِ الْفَجْرِ وَصَلَاۃِ الْعَصْرِ، ثُمَّ یَعْرُجُ اِلَیْہِ الَّذِیْنَ کَانُوْا فِیْکُمْ فَیَسْأَلُہُمْ وَھُوَ أَعْلَمُ، فَیَقُوْلُ: کَیْفَ تَرَکْتُمْ عِبَادِیْ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: تَرَکْنَاہُمْ یُصَلُّوْنَ وَأَتَیْنَاہُمْ یُصَلُّوْنَ۔)) (مسند أحمد: ۷۴۸۳)
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہیں، وہ یکے بعد دیگرے آتے ہیں، وہ رات کے اور دن کے فرشتے ہیں، جو فجر اور عصر کی نمازوں میں جمع ہوتے ہیں، پھر وہ اللہ کی طرف چڑھ جاتے ہیں، جو تمہارے اندر ہوتے ہیں اور اللہ ان سے سوال کرتا ہے، جبکہ وہ زیادہ جاننے والا ہے، پس پوچھتا ہے: تم نے میرے بندوںکو کس حالت میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں: ہم نے ان کو اس حالت میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور جب ان کے پاس گئے تھے تو اس وقت بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1067)