۔ (۱۰۶۴۱)۔ عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّھُمْ یَقُوْلُوْنَ لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اِلَّا مَنْ ھَاجَرَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا ھِجْرَۃَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلٰکِنْ جِھَادٌ وَنِیَّۃٌ فَاِذَا اسْتَنْفَرْتُمْ فَأَنْفِرُوْا)) (مسند احمد: ۲۸۱۹۲)
۔ سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! لوگ کہتے ہیں کہ صرف وہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے، جنھوں نے ہجرت کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں ہے، لیکن جہاد اور نیت باقی ہیں اور جب تم سے نکلنے کا مطالبہ کیاجائے تو تم نکل پڑو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10641)