۔ (۱۰۶۴۳)۔ عَنْ أبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَسَأَلَہُ عَنِ الْھِجْرَۃِ، فَقَالَ: ((وَیْحَکَ اِنَّ شَانَھَا شَدِیْدٌ فَھَلْ لَکَ مِنْ اِبِلٍ؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((ھَلْ تُؤَدِّیْ صَدَقَتَھَا؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((ھَلْ تَمْنَحُ مِنْھَا؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((ھَلْ تَحْلِبُھَا یَوْمَ وِرْدِھَا؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَاعْمَلْ مِنْ وَرَائِ الْبِحَارِ فَاِنَّ اللّٰہَ لَنْ یَّتِرَکَ مِنْ عَمَلِکَ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۱۱۱۲۱)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور ہجرت کے بارے میں سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو ہلاک ہو جائے، اس کا معاملہ تو بڑا سخت ہے، اچھا کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو ان کی زکوۃ دیتا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو اس میں سے عطیے بھی دیتا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو گھاٹ والے دن ان کا دودھ دوہ کر لوگوں کو دیتا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر بیشک سمندروں کے اس پار عمل کرتا رہے، اللہ تعالیٰ تیرے عمل سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10643)