Blog
Books



۔ (۱۰۶۴۶)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَیَّاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الْاَکْوَعِ أَنَّ اَبَاہُ حَدَّثَہُ أَنَّ سَلَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ فَلَقِیَہُ بُرَیْدَۃُ بْنُ الْحَصِیْبِ فَقَالَ: اِرْتَدَدْتَ عَنْ ھِجْرَتِکَ یَاسَلَمَۃُ! فَقَالَ: مَعَاذَ اللّٰہِ اِنِّیْ فِیْ اِذْنٍ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ، اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((ابْدُوْا یَاأَسْلَمُ تَنَسَّمُوْا الرِّیَاحَ وَاسْکُنُوْا الشِّعَابَ۔)) فَقَالُوْا: اِنَّا نَخَافُ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَنْ یَضُرَّنَا ذٰلِکَ فِیْ ھِجْرَتِنَا، فَقَالَ: ((اَنْتُمْ مُھَاجِرُوْنَ حَیْثُ کُنْتُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۶۶۶۸)
۔ سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ وہ مدینہ منورہ آئے اور سیدنا بریدہ بن حصیب کو ملے، انھوں نے کہا: اے سلمہ! کیا تم نے اپنی ہجرت کو چھوڑ دیا ہے؟ انھوں نے کہا: اللہ کی پناہ! میں تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اجازت لے کر آیا ہوں اور میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے بنو اسلم! تم دیہات میں رہو، ہواؤں کی بو سوسنگھ کر لطف اٹھاؤ اور گھاٹیوں میں رہو۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم ڈرتے ہیں کہ اس سے ہماری ہجرت کا نقصان نہ ہو جائے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اب تم جہاں بھی ہو، مہاجر ہی رہو گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10646)
Background
Arabic

Urdu

English