۔ (۱۰۶۸)۔عَنْ فَضَالَۃَ اللَّیْثِیِّؓ قَالَ: اَتَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاَسْلَمْتُ، وَعَلَّمَنِیْ حَتّٰی عَلَّمَنِیَ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ لِمَوَاقِیْتِھِنَّ، قَالَ: فَقُلْتُ لَہٗ: اِنَّ ھٰذِہٖ لَسَاعَاتٌ اُشْغَلُ فِیْھَا فَمُرْنِیْ بِجَوَامِعَ۔ فَقَالَ لِیْ: ((اِنْ شُغِلْتَ فَلَا تُشْغَلْ عَنِ الْعَصْرَیْنِ۔)) قُلْتُ: وَمَا الْعَصْرَانِ؟ قَالَ: ((صَلَاۃُ الْغَدَاۃِ وَصَلَاۃُ الْعَصْرِ۔))(مسند أحمد: ۱۹۲۳۳)
سیدنا فضالہ لیثی ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا اور مسلمان ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے تعلیم دی اور اوقات سمیت پانچ نمازیں سکھائیں، لیکن میں نے کہا: یہ تو میری مصروفیت کی گھڑیاں ہیں، آپ مجھے اس سے مختصر حکم دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو مصروف رہتا ہے تو تجھے دو عصروں سے مشغول نہیں ہونا چاہیے۔ میں نے کہا: دو عصریں کون سی ہوتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نمازِ فجر اور نمازِ عصر۔
Musnad Ahmad, Hadith(1068)