۔ (۱۰۶۵۱)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بُعِثَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَوْ أُنْزِلَ عَلَیْہِ الْقُرْآنُ وَہُوَ ابْنُ أَرْبَعِینَ سَنَۃً، فَمَکَثَ بِمَکَّۃَ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً وَبِالْمَدِینَۃِ عَشْرَ سِنِینَ، قَالََ: فَمَاتَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّینَ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۰)
سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نزولِ قرآن کی ابتداء جب ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر چالیس برس تھی، اس کے بعد آپ نے تیرہ سال مکہ مکرمہ میں اور دس برس مدینہ منورہ میں بسر کئے اور تریسٹھ برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10651)