۔
(۱۰۶۷۲)۔ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: تَزَوَّجَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ شَوَّالٍ وَبَنٰی بِیْ فِیْ شَوَّالٍ، فَأیُّ نِسَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ اَحْظٰی عِنْدَہُ مِنِّیْ، وَکَانَتْ
عَائِشَۃُ تَسْتَحِبُّ أَنْ تَدْخُلَ نِسَائُھَا فِیْ شَوَّالٍ۔ (مسند احمد: ۲۶۲۳۵)
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ( قبل از ہجرت) ماہِ شوال میں مجھ سے نکاح کیا تھا اور ( بعد ازہجرت) ماہ شوال میں میری رخصتی ہوئی، تو کونسی بیوی مجھ سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منظورِ نظر تھی، اور سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس بات کو پسند کرتی تھیں کہ اپنے خاندان کی عورتوں کی ماہِ شوال میں شادی کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10672)