۔ (۱۰۶۸۰)۔ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ الزُّہْرِیِّ قَالَ: مَرَّ بِیْیَہُوْدِیٌّ، وَأنَا قَائِمٌ خَلْفَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، وَالنَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَتَوَضَّأ، قَالَ: فَقَالَ: اِرْفَعْ أوِ اکْشِفْ ثَوْبَہُ عَنْ ظَہْرِہِ؟ قال: فَذَھَبْتُ بِہِ اَرْفَعُہُ، قَالَ: فَنَضَحَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی وَجْہِیْ مِنَ الْمَائِ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۱۵)
سیدنا مسور بن مخرمہ زہری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کر رہے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑا تھا، ایکیہودی میرے پاس سے گزرا اور اس نے کہا ان کی پشت پر سے کپڑا اوپر اُٹھاؤ، تو میں آپ کا کپڑا اوپر کو اٹھانے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے چہرے پر پانیکے چھینٹے مارے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10680)