۔ (۱۰۶۸۶م)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمْ یَکُنْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَغْزُو فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ إِلَّا أَنْ یُغْزٰی أَوْ یُغْزَوْا، فَإِذَا حَضَرَ ذٰلِکَ، أَقَامَ حَتّٰییَنْسَلِخَ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۳۷)
سیدناجابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حرمت والے مہینوں میں قتال نہیں کیا کرتے تھے، سوائے اس صورت کے کہ دشمن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چڑھائی کر دیتا، اگر کوئی ایسی صورت پیش آ جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حرمت والے مہینے کے گزرنے تک رک جاتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10686)