۔ (۱۰۶۹۱)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لَھَا: ((إِنَّہُمْ (یَعْنِی الْیَہُوْدَ) لَا یَحْسُدُونَّا عَلٰی شَیْئٍ کَمَا یَحْسُدُونَّا عَلٰییَوْمِ الْجُمُعَۃِ، الَّتِی ہَدَانَا اللّٰہُ لَہَا وَضَلُّوا عَنْہَا، وَعَلَی الْقِبْلَۃِ الَّتِی ہَدَانَا اللّٰہُ لَہَا وَضَلُّوا عَنْہَا، وَعَلٰی قَوْلِنَا خَلْفَ الْإِمَامِ آمِینَ۔))۔ (مسند احمد: ۲۵۵۴۳)
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہودی ہمارے اوپر اور کسی چیز کا اتنا حسد نہیں کرتے جتنا وہ جمعہ کے دن پر حسد کرتے ہیں، جبکہ اللہ نے یہ دن ہمیں دیا اور وہ اس سے محروم رہے، وہ ہمارے قبلہ پر بھی حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں یہقبلہ دیا اور وہ اس سے محروم ہے اور وہ امام کے پیچھے ہمارے آمین کہنے پر بھی حسد کرتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10691)