۔ (۱۰۷۳)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔ قَالَ: قَالَ لِیْ أَبُوْ ہُرَیْرَۃَ: اِذَا أَتَیْتَ أَھْلَ مِصْرَ فَأَخْبِرْہُمْ أَنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((أَوَّلُ شَیْئٍ مِمَّا یُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ صَلَاتُہُ الْمَکْتُوْبَۃُ، فَاِنْ صَلَحَتْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَاِنْ أَتَّمَہَا) وَاِلَّا زِیْدَ فِیْھَا مِنْ تَطَوُّعِہِ ثُمَّ یُفْعَلُ بِسَائِرِ الْأَعْمَالِ الْمَفْرُوْضَۃِ کَذٰلِکَ)) (مسند أحمد: ۷۸۸۹)
۔ (دوسری سند) سیدنا ابوہریرہؓ نے مجھے کہا: جب تو مصر والوں کے پاس جائے تو ان کو بتانا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: پہلی چیز کہ جس کا بندے سے قیامت کے روز محاسبہ کیا جائے گا، وہ فرضی نماز ہے، پس اگر وہ مکمل ہوئی تو ٹھیک، وگرنہ اس کی نفلی نماز اس کی کمی کو پورا کیا جائے گا، پھر باقی تمام فرضی اعمال کے ساتھ یہی معاملہ اختیار کیا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1073)