۔ (۱۰۷۱۷)۔ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ أَبِی أُسَیْدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: لَمَّا الْتَقَیْنَا
نَحْنُ وَالْقَوْمُ یَوْمَ بَدْرٍ، قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَئِذٍ لَنَا: ((إِذَا أَکْثَبُوکُمْ (یَعْنِی غَشُوکُمْ) فَارْمُوہُمْ بِالنَّبْلِ۔)) وَأُرَاہُ قَالَ: ((وَاسْتَبْقُوا نَبْلَکُمْ۔))۔ (مسند احمد: ۱۶۱۵۷)
سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بدر کے دن جب ہماری اور کفار کی مڈبھیڑ ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا: جب دشمن تمہارے اوپر چڑھ آئے یعنی بالکل قریب آجائے تو تب تم ان پر تیر چلانا۔ اور میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ اندھا دھند تیر اندازی کرنے کی بجائے احتیاط سے تیر چلانا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10717)