۔ (۱۰۷۲۷)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((رَأَیْتُ کَأَنِّی فِی دِرْعٍ حَصِینَۃٍ، وَرَأَیْتُ بَقَرًا مُنَحَّرَۃً، فَأَوَّلْتُ أَنَّ الدِّرْعَ الْحَصِینَۃَ الْمَدِینَۃُ، وَأَنَّ الْبَقَرَ ہُوَ وَاللّٰہِ خَیْرٌ۔)) قَالَ: فَقَالَ لِأَصْحَابِہِ: ((لَوْ
أَنَّا أَقَمْنَا بِالْمَدِینَۃِ فَإِنْ دَخَلُوا عَلَیْنَا فِیہَا قَاتَلْنَاہُمْ۔)) فَقَالُوا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! وَاللّٰہِ، مَا دُخِلَ عَلَیْنَا فِیہَا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ، فَکَیْفَیُدْخَلُ عَلَیْنَا فِیہَا فِی الْإِسْلَامِ؟ قَالَ عَفَّانُ فِی حَدِیثِہِ: فَقَالَ: ((شَأْنَکُمْ إِذًا۔)) قَالَ: فَلَبِسَ لَأْمَتَہُ، قَالَ: فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: رَدَدْنَا عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَأْیَہُ، فَجَائُ وْا فَقَالُوا: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! شَأْنَکَ إِذًا، فَقَالَ: ((إِنَّہُ لَیْسَ لِنَبِیٍّ إِذَا لَبِسَ لَأْمَتَہُ أَنْ یَضَعَہَا حَتَّییُقَاتِلَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۴۷)
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میں ایک محفوظ مضبوط قلعہ کے اندر ہوں، اور میں نے ایک ذبح شدہ گائے دیکھی، میں نے اس کی تعبیریہ کی کہ مضبوط ومحفوظ قلعہ سے مراد مدینہ منورہ ہے، اور اللہ کی قسم گائے کا دیکھنا بھی بہتر ہے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے مشورہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر ہم مدینہ میں ٹھہریں، پھر اگر دشمن ہم پر حملہ آور ہو تو ہم ان سے قتال کریں، اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ تو صحابہ کرام نے عرض کیا: اللہ کے رسول! دشمن ہم پر ہمارے شہر میں اس وقت بھی نہیں آیا تھا، جب ہم کافر تھے، اب جب کہ ہم اسلام میں داخل ہو چکے ہیں، وہ ہمارے اوپر ہمارے شہر میں کیونکر آسکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کی بات سن کر فرمایا: چلو ٹھیک ہے، جیسے چاہو کر لو۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہتھیار اپنے جسم پر سجالئے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ منظر دیکھ کر انصاریوں نے آپس میں کہا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رائے کے برعکس عمل کیا ہے۔ (اللہ خیر کرے) چنانچہ انہوں نے آکر عرض کیا کہ اللہ کے نبی! آپ اپنی رائے پر ہی عمل کریں، لیکن اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نبی کے لیےیہ روا نہیں کہ جب وہ ہتھیاروں سے مسلح ہو جائے تو دشمن سے قتال کیے بغیر انہیں اتا دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10727)