۔ (۱۰۷۲۸)۔ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((رَأَیْتُ فِیمَایَرَی النَّائِمُ کَأَنِّی مُرْدِفٌ کَبْشًا، وَکَأَنَّ ظُبَۃَ سَیْفِی انْکَسَرَتْ، فَأَوَّلْتُ أَنِّی أَقْتُلُ صَاحِبَ الْکَتِیبَۃِ، وَأَنَّ رَجُلًا مِنْ أَہْلِ بَیْتِییُقْتَلُ۔)) (مسند احمد: ۱۳۸۶۱)
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا ہے گویا کہ ایک مینڈھا میرے پیچھے ہے اور گویا میری تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے، تو میں نے ان خوابوں کی تعبیریہ کی کہ میں مشرکین کے جھنڈا بردار (طلحہ بن ابی طلحہ) کو قتل کروں گا اور میرےاہل بیت میں سے ایک آدمی قتل ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10728)