۔
(۱۰۷۳۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِشْتَدَّ غَضَبُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ عَلٰی
قَوْمٍ فَعَلُوْا بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔)) وَھُوَ حِیْنَئِذٍیُشِیْرُ اِلٰی رَبَاعِیَتِہِ وَقَالَ: ((اِشْتَدَّ غَضَبُ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عَلٰی رَجُلٍ یَقْتُلُہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔))۔ (مسند احمد: ۸۱۹۸)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ٹوٹے رباعی دانت کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ان لوگوں پر اللہ کا شدید غضب ہوا،جنہوں نے اللہ کے رسول کے ساتھ ایسا سلوک کیاا ور اس آدمی پر بھی اللہ کا شدید غضب ہے، جسے اللہ کا رسول اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے قتل کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10734)