۔ (۱۰۷۳۵)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ قَالَ: لَقَدْ رَاَیْتُ عَنْ یَمِیْنِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَعَنْ یَسَارِہِیَوْمَ اُحُدٍ رَجُلَیْنِ، عَلَیْہِمَا ثِیَابٌ بِیْضٌیُقَاتِلَانِ عَنْہُ کَاَشَدِّ الْقِتَالِ، مَا رَاَیْتُہُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۸)
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:احد کے دن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں بائیں دو آدمیوں کو دیکھا، وہ سفید لباس میں ملبوس تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھر پور دفاع کر رہے تھے، ان دونوں کو میں نے اس سے پہلے یا بعد میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10735)