۔ (۱۰۷۳۶)۔ عَنْ اَنَسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَخَذَ سَیْفًایَوْمَ اُحُدٍ فَقَالَ: ((مَنْ یَاْخُذُ ھٰذَا السَّیْفَ؟)) فَاَخَذَہُ قَوْمٌ فَجَعَلُوْا یَنْظُرُوْنَ اِلَیْہِ، فَقَالَ: ((مَنْ یَاْخُذُہُ بِحَقِّہِ؟)) فَاَحْجَمَ الْقَوْمُ، فَقَالَ اَبُوْ دُجَانَۃَ سِمَّاکٌ: اَنَا آخُذُہُ
بِحَقِّہِ، فَفَلَقَ ھَامَ الْمُشْرِکِیْنَ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۶۰)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوۂ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تلوار ہاتھ میں لے کر فرمایا: اس تلوار کو کون لے گا؟ لوگ اسے لے کر دیکھنے لگ گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کون ہے جو اسے لے کر اس کا حق بھی ادا کرے۔ تو لوگ پیچھے ہٹ گئے، سیدنا ابو دجانہ سماک رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں اسے لے کر اس کا حق ادا کر وں گا، چنانچہ انہوں نے مشرکین کی کھوپڑیاں اتارنا شروع کر دیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10736)