۔ (۱۰۷۳۹)۔ وَعَنْہُ: اَنَّ قَتْلٰی اُحُدٍ حُمِلُوْا مِنْ مَکَانِہِمْ، فَنَادٰی مُنَادِیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنْ رُدُّوْا الْقَتْلٰی اِلٰی مَضَاجِعِہَا۔ (مسند احمد: ۱۴۲۱۶)
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ شہدائے احد کو وہاں سے اُٹھا کر مدینہ منورہ کی طرف لایا جانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ ان مقتولین کو ان کی جگہ پریعنی میدان احد میں واپس لے آؤ۔
Musnad Ahmad, Hadith(10739)