۔ (۱۰۷۶۸)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَتٰی إِلٰی مَسْجِدٍ یَعْنِی الْاَحْزَابَ، فَوَضَعَ رِدَائَہٗوَقَامَوَرَفَعَیَدَیْہِ مَدًّا، یَدْعُوْ عَلَیْہِمْ وَلَمْ یُصَلِّ، ثُمَّ جَائَ وَدَعَا عَلَیْہِمْ وَصَلّٰی۔ (مسند احمد: ۱۵۳۰۰)
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوۂ احزاب کے دن مسجد کی طرف آئے، اپنی چادر رکھ دی اور کھڑے ہو کر کفار پر بددعا کے لیے ہاتھ پھیلادئیے اور نماز ادا نہ کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوبارہ آئے اور ان پر بددعا کی اور نماز پڑھائی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10768)