Blog
Books



۔ (۱۰۷۷۲)۔ عَنْ جَابِرٍ أَنَّہُ قَالَ: رُمِیَیَوْمَ الْأَحْزَابِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فَقَطَعُوا أَکْحَلَہُ، فَحَسَمَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالنَّارِ، فَانْتَفَخَتْ یَدُہُ فَحَسَمَہُ، فَانْتَفَخَتْ یَدُہُ فَحَسَمَہُ أُخْرٰی، فَانْتَفَخَتْ یَدُہُ فَنَزَفَہُ، فَلَمَّا رَأٰی ذٰلِکَ قَالَ: اللّٰہُمَّ لَا تُخْرِجْ نَفْسِی حَتّٰی تُقِرَّ عَیْنِی مِنْ بَنِی قُرَیْظَۃَ، فَاسْتَمْسَکَ عِرْقُہُ فَمَا قَطَرَ قَطْرَۃً حَتّٰی نَزَلُوا عَلٰی حُکْمِ سَعْدٍ فَأُرْسِلَ إِلَیْہِ، فَحَکَمَ أَنْ تُقْتَلَ رِجَالُہُمْ وَیُسْتَحْیَا نِسَاؤُہُمْ وَذَرَارِیُّہُمْ لِیَسْتَعِینَ بِہِمُ الْمُسْلِمُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((أَصَبْتَ حُکْمَ اللّٰہِ فِیہِمْ۔)) وَکَانُوا أَرْبَعَ مِائَۃٍ، فَلَمَّا فُرِغَ مِنْ قَتْلِہِمْ انْفَتَقَ عِرْقُہُ فَمَاتَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌۔ (مسند احمد: ۱۴۸۳۲)
سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:غزوۂ احزاب کے موقع پر سیدنا سعد بن معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ایک تیر لگا اور دشمن نے ان کے بازو کی اکحل رگ کاٹ ڈالی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خون روکنے کے لیے اسے آگ سے داغ دیا، لیکن اس سے ان کا بازو پھول گیا، اسے دوبارہ داغا تو وہ دوبارہ پھول گیا۔ اسے تیسری دفعہ داغا تو تب بھی وہ پھول گیا اور اس سے بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ کیفیت دیکھی تو دعا کی: یا اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ آئے، جب تک کہ بنو قریظہ کے بارے میں میری آنکھیں ٹھنڈی نہ ہو جائیں، چنانچہ ان کی رگ کا خون بہنا بند ہو گیا اور اس سے اس وقت تک کوئی قطرۂ خون نہ نکلا، جب تک کہ وہ لوگ سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے فیصلہ پر راضی نہ ہو گئے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیج کر انہیں بلوایا تو انہوں نے فیصلہ دیا کہ ان کے مردوں کو قتل کر دیا جائے اور بچوں اور عورتوں کو زندہ رہنے دیا جائے تاکہ ان کے ذریعے مسلمان مدد حاصل کریں تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان کے بارے میں تم نے اللہ کی پسند کا فیصلہ کیا ہے۔ بنو قریظہ کی تعداد چار سو تھی، جب ان کے قتل سے فارغ ہوئے تو سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی رگ پھوٹ پڑی اور اس کے نتیجہ میں ان کی موت واقع ہوئی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10772)
Background
Arabic

Urdu

English