۔ (۱۰۷۷۹)۔ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیْزِ بْنِ صُہَیْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ اَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: مَا اَوْلَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی امْرَاَۃٍ مِنْ نِسَائِہِ اَکْثَرَ وَاَفْضَلَ مِمَّا اَوْلَمَ عَلٰی زَیْنَبِ، فَقَالَ ثَابِتُ الْبَنَانِیُّ: فَمَا اَوْلَمَ؟ قَالَ: اَطْعَمَہُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا حَتّٰی تَرَکُوْہٗ۔ (مسنداحمد: ۱۲۷۸۹)
عبدالعزیز بن صہیب سے مروی ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جیسا ولیمہ اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کے بعد کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا ولیمہ دوسری کسی زوجہ کے موقع پر نہیں کیا۔ ثابت بنانی نے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس چیز کا ولیمہ کیاتھا؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اس قدر روٹی گوشت کھلایا کہ لوگوں نے سیر ہو کر کھایا، تب بھی وہ باقی چھوڑآئے یعنی کھانا بچ گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10779)