۔ (۱۰۷۸۰)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ ثَابِتٍ عَنْ اَنَسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَوْلَمَ عَلَی امْرَاَۃٍ مِنْ نِسَائِہِ مَا اَوْلَمَ عَلٰی زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَ: فَاَوْلَمَ بِشَاۃٍ اَوْ ذَبَحَ شَاۃً۔ (مسند احمد: ۱۳۴۱۱)
۔( دوسری سند) سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس قدر ولیمہ سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا سے شادی کرنے کے موقع پر کیا تھا، میں نے نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی دوسری زوجہ کے موقع پر ایسا ولیمہ کیا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بکری ذبح کر کے ولیمہ کیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10780)