۔ (۱۰۷۸۲)۔ عَنْ اَنَسٍ قَالَ: کَانَتْ زَیْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ تَفْخَرُ عَلٰی نِسَائِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَقُوْلُ: اِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ اَنْکَحَنِیْ مِنَ السَّمَائِ۔ (مسند احمد: ۱۳۳۹۴)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا دیگر ازواج پر بطور فخر کہا کرتی تھیں:میرا نکاح آسمان سے اللہ تعالیٰ نے کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10782)