۔ (۱۰۷۹۶)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کُنَّا یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃَ اَلْفًا وَاَرْبَعَمِائَۃٍ فَبَایَعْنَاہٗ، وَعُمَرُ آخِذٌ بِیَدِہِ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ وَھِیَ سَمُرَۃٌ عَلٰی
اَنْ لَا نَفِرَّ، وَلَمْ نُبَایِعْہُ عَلَی الْمَوْتِ۔ (مسند احمد: ۱۴۸۸۳)
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حدیبیہ کے دن ہماری تعداد چودہ سو تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، کیکریا ببول کے درخت کے نیچے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات کی بیعت کی تھی کہ ہم میدان سے فرار نہ ہوں گے، ہم نے موت پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت نہیں کی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10796)