Blog
Books



۔ (۱۰۷۹۷)۔ عَنِ جَابِرٍ قَالَ: کَانَ الْعَبَّاسُ آخِذًا بِیَدِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَرَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُوَاثِقُنَا، فَلَمَّا فَرَغْنَا قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((أَخَذْتُ وَأَعْطَیْتُ۔)) قَالَ: فَسَأَلْتُ جَابِرًا یَوْمَئِذٍ: کَیْفَ بَایَعْتُمْ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَعَلَی الْمَوْتِ؟ قَالَ: لَا، وَلٰکِنْ بَایَعْنَاہُ عَلٰی أَنْ لَا نَفِرَّ، قُلْتُ لَہُ: أَ فَرَأَیْتَیَوْمَ الشَّجَرَۃِ؟ قَالَ: کُنْتُ آخِذًا بِیَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حَتّٰی بَایَعْنَاہُ، قُلْتُ: کَمْ کُنْتُمْ؟ قَالَ: کُنَّا أَرْبَعَ عَشَرَ مِائَۃً، فَبَایَعْنَاہُ کُلُّنَا إِلَّا الْجَدَّ بْنَ قَیْسٍ اخْتَبَأَ تَحْتَ بَطْنِ بَعِیرٍ، وَنَحَرْنَا یَوْمَئِذٍ سَبْعِینَ مِنَ الْبُدْنِ لِکُلِّ سَبْعَۃٍ جَزُورٌ۔ (مسند احمد: ۱۵۳۳۲)
سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے اور اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہم سے بیعت لے رہے تھے، جب ہم بیعت سے فارغ ہوئے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں تم لوگوں سے بیعت لے چکا اور اللہ کا دین اور اس کے وعدے تمہیں دے چکا۔ ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے دریافت کیا کہ اس دن آپ لوگوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کس قسم کی بیعت کی تھی؟ کیا موت کی بیعت تھی؟ انہوں نے کہا: نہیں، ہم نے آپ سے اس بات کی بیعت کی تھی کہ ہم فرار نہیں ہوں گے۔ میں نے کہا: درخت والے دن کے متعلق بھی بتلائیں،انہوں نے کہا:اس د ن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، میں نے دریافت کیا: اس دن آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ انھوں نے کہا: ہم چودہ سو تھے، جد بن قیس کے سوا باقی سب لوگوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی، وہ اونٹ کے پیٹ کے پیچھے چھپ گیا تھا، اس دن ہم نے ستر اونٹ نحر کئے تھے، ہر سات آدمیوں کی طرف سے ایک اونٹ۔
Musnad Ahmad, Hadith(10797)
Background
Arabic

Urdu

English