۔ (۱۰۷۹۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍ وَکَانَ أَحَدَ الرَّہْطِ الَّذِینَ نَزَلَتْ فِیہِمْ ہٰذِہِ الْآیَۃُ: {وَلَا عَلَی الَّذِینَ إِذَا مَا أَتَوْکَ لِتَحْمِلَہُمْ} إِلٰی آخِرِ الْآیَۃِ، قَالَ: إِنِّی لَآخِذٌ بِغُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِ الشَّجَرَۃِ أُظِلُّ بِہِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُمْ یُبَایِعُونَہُ فَقَالُوا: نُبَایِعُکَ عَلَی الْمَوْتِ، قَالَ: ((لَا وَلٰکِنْ لَا تَفِرُّوا۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۲۰)
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ ، یہ صحابی ان لوگوں میں سے ہیں جن کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی تھی: {وَلَا عَلَی الَّذِینَ إِذَا مَا أَتَوْکَ لِتَحْمِلَہُمْ} … اور نہ ان لوگوں پر کہ جب وہ آپ کے پاس آئے، تاکہ آپ ان کو سوار کریں۔ (سورۂ توبہ: ۹۲)، یہ صحابی بیان کرتے ہیں کہ ( حدیبیہ کے دن) صحابہ کرام ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کر رہے تھے اور میں درخت کی ایک شاخ پکڑے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سایہ کئے ہوئے تھا، صحابہ نے کہا: ہم موت پر آپ کی بیعت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ تم اس بات کی بیعت کرو کہ میدان سے فرار اختیار نہیں کرو گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10799)