۔ (۱۰۸۰۰)۔ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الْاکْوَعِ قَالَ: بَایَعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یَا ابْنَ الْاکْوَعِ اَلا تُبَایِعُ؟)) قال: قُلْتُ: قَدْ بَایَعْتُیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اَیضًا۔)) قُلْتُ:
عَلَامَ؟ قَالَ: ((عَلَی الْمَوْتِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۶۲۳)
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے (حدیبیہ میں دوسرے لوگوں کے ساتھ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تھی، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابن اکوع! کیا تم بیعت نہیں کرو گے؟ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں تو آپ کی بیعت کر چکا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر کرو۔ میں نے عرض کی: جی میںکس چیز پر بیعت کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: موت پر۔
Musnad Ahmad, Hadith(10800)