۔ (۱۰۸۰۶)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ انَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعَثَ عُثْمَانَ رضی اللہ عنہ إِلٰی مَکَّۃَ وَکَانَتْ بَیْعَۃُ الرِّضْوَانِ بَعْدَ مَا ذَھَبَ عُثْمَانُ، فَضَرَبَ بِہَا یَدَہٗ عَلٰییَدِہِ وَقَالَ: ((ھٰذِہِ لِعُثْمَانَ۔)) (مسند احمد: ۵۷۷۲)
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو مکہ مکرمہ بھیجا تھا، ان کے جانے کے بعد بیعتِ رضوان ہوئی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بیعت کے دوران اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارا اور فرمایا: یہ عثمان کی طرف سے ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10806)