۔ (۱۰۸۱۷)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مُغَّفَلٍ قَالَ: کُنَّا مُحَاصِرِیْنَ قَصْرَ خَیْبَرَ، فَاَلْقٰی اِلَیْنَا رَجُلٌ جِرَابًا فِیْہِ شَحْمٌ، فَذَھَبْتُ آخُذُہٗفَرَاَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاسْتَحْیَیْتُ۔ (مسند احمد: ۲۰۸۲۹)
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم خیبر کا محاصرہ کئے ہوئے تھے کہ ایک آدمی نے چربی سے بھرا مشکیزہ ہماری طرف پھینکا، میں اسے اُٹھانے لگا، لیکن جب میری نگاہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پڑی تو میں شرما گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10817)