۔ (۱۰۸۲۱)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: بَیْنَمَا نَحْنُ فِی الْمَسْجِدِ، خَرَجَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((انْطَلِقُوا إِلٰییَہُودَ؟)) فَخَرَجْنَا مَعَہُ حَتّٰی جِئْنَا بَیْتَ الْمِدْرَاسِ، فَقَامَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَنَادَاہُمْ: ((یَا مَعْشَرَ الْیَہُودِ! أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا۔)) فَقَالُوا: قَدْ بَلَّغْتَ، یَا أَبَا الْقَاسِمِ! قَالَ: ((ذَاکَ أُرِیدُ۔)) ثُمَّ قَالَہَا الثَّالِثَۃَ، فَقَالَ: ((اعْلَمُوا أَنَّ الْأَرْضَ لِلّٰہِ وَرَسُولِہِ، وَإِنِّی أُرِیدُ أَنْ أُجْلِیَکُمْ مِنْ ہٰذِہِ الْأَرْضِ، فَمَنْ وَجَدَ مِنْکُمْ بِمَالِہِ شَیْئًا فَلْیَبِعْہُ، وَإِلَّا فَاعْلَمُوا أَنَّ الْأَرْضَ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِہِ۔)) (مسند احمد: ۹۸۲۵)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ ہم مسجد میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اور فرمایا: چلو،یہودیوں کی طرف چلتے ہیں۔ پس ہم آپ کے ساتھ چلے اور ان کے بیت المدراس میں پہنچ گئے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں کھڑے ہوئے اور ان یہودیوں سے فرمایا: اے یہودیو! اسلام قبول کر لو، سلامتی پا جاؤ گے۔ انھوں نے کہا: اے ابو القاسم! آپ نے اپنی بات ہم تک پہنچا دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں بھییہی چاہتا ہوں کہ تم اس بات کا اعتراف کرو کہ میں نے واقعی اپنی بات تم لوگوں تک پہنچا دی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ فرمایا: یاد رکھو کہیہ زمین اللہ کی اور اس کے رسول کی ملکیت ہے اور میں تمہیں اس سر زمین سے جلا وطن کرنا چاہتا ہوں، پس تم میں سے جو کوئی اپنا مال فروخت کر سکتا ہے، فروخت کر لے، ورنہ یاد رکھو کہ یہ سر زمین اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ملکیت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10821)