۔ (۱۰۸۲۳)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّہُ قَالَ: أَفَائَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ خَیْبَرَ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَقَرَّہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَمَا کَانُوا، وَجَعَلَہَا بَیْنَہُ وَبَیْنَہُمْ، فَبَعَثَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ رَوَاحَۃَ فَخَرَصَہَا عَلَیْہِمْ، ثُمَّ قَالَ لَہُمْ: یَا مَعْشَرَ الْیَہُودِ! أَنْتُمْ أَبْغَضُ الْخَلْقِ إِلَیَّ، قَتَلْتُمْ أَنْبِیَائَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ، وَکَذَبْتُمْ
عَلَی اللّٰہِ، وَلَیْسَیَحْمِلُنِی بُغْضِی إِیَّاکُمْ عَلَی أَنْ أَحِیفَ عَلَیْکُمْ، قَدْ خَرَصْتُ عِشْرِینَ أَلْفَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ، فَإِنْ شِئْتُمْ فَلَکُمْ وَإِنْ أَبَیْتُمْ فَلِی، فَقَالُوا: بِہٰذَا قَامَتِ السَّمٰوَاتُ وَالْأَرْضُ قَدْ أَخَذْنَا فَاخْرُجُوْا عَنَّا۔ (مسند احمد: ۱۵۰۱۶)
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خیبر کا علاقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا فرما دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہودیوں کو وہاں حسب سابق آباد رہنے کی اجازت مرحمت فرمائی، اور وہاں کی زمین کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم کر دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو وہاں بھیجا، انہوں نے وہاں جا کر باغات کے پھلوں کا تخمینہ لگایا اور کہا: اے یہودیو! تم میری نظر میں اللہ کی سب سے زیادہ نا پسندیدہ مخلوق ہو، تم نے اللہ کے نبیوں کو قتل کیا اور اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بھی باندھے، لیکن اس قدر بُغض کے باوجود میں تم پر ظلم وزیادتی نہیں کروں گا، اب میں نے بیس ہزار وسق کھجور کا تخمینہ لگایا ہے، اگر تم چاہو تو اپنے لیے اس فیصلہ کو قبول کر لو، اگر تمہیںیہ منظور نہ ہو تو میں قبول کر لیتا ہوں، یہودیوں نے کہا: اسی عدل کی بدولت تو زمین وآسمان قائم ہیں، ہم آپ کے تخمینہ کو قبول کرتے ہیں، آپ اس سے الگ رہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10823)