۔ (۱۰۸۶)۔عَنْ أُمِّ أَیْمَنَؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَاتَتْرُکِ الصَّلَاۃَ مُتَعَمِّدًا، فَاِنَّہُ مَنْ تَرَکَ الصَّلَاۃَ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ ذِمَّۃُ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ۔)) (مسند أحمد: ۲۷۹۰۸)
سیدہ ام ایمن ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جان بوجھ کر نماز ترک نہ کر، پس بیشک جس نے نماز چھوڑ دی، اس سے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ بری ہو جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1086)