۔ (۱۰۸۲۹)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِیِّ قَالَ: قَدِمْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ نَاسٍ مِنْ قوْمِیْ بَعْدَ مَا فُتِحَ خَیْبَرُ بِثَلَاثٍ، فَاَسْہَمَ لَنَا وَلَمْ یَقْسِمْ لِاَحَدٍ لَمْ یَشْہَدِ الْفَتْحَ
غَیْرَنَا۔ (مسند احمد: ۱۹۸۶۸)
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں اپنی قوم کے لوگوں کے ہمراہ فتح خیبر سے تین دن بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیںمالِ غنیمت میں سے حصہ دیا، خیبر کی غنیمتوں کو صرف اہلِ حدیبیہ میں تقسیم کیا گیا تھا، صرف ہم ہی لوگ تھے جن کو حدیبیہ میں شریک نہ ہونے کے باوجود خیبر کی غنائم سے حصہ ملا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10829)