۔ (۱۰۸۳۵)۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَمَّا دَخَلَ مَکَّۃَ فِیْ عُمْرَۃِ الْقَضَائِ اَتَوْا عَلِیًّا فَقَالُوْا: قُلْ لِصَاحِبِکَ فَلْیَخْرُجْ عَنَّا فَقَدْ مَضَی الْاَجَلُ، فَخَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۸۸۳۸)
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عمرۂ قضاء کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ تشریف لائے تو ( مقرر وقت گزرنے پر ) قریشِ مکہ نے سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کو آکر کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ساتھی سے کہیں کہ مقرر وقت ختم ہو چکا ہے، لہٰذا وہ یہاں سے روانہ ہو جائیں، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ سے روانہ ہو گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10835)