۔ (۱۰۸۷)۔عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْروٍؓ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ: (((من تَرَکَ الصَّلَاۃَ سُکْرًا مَرَّۃً وَاحِدَۃً فَکَأَنَّمَا کَانَتْ لَہُ الدُّنْیَا وَمَا عَلَیْہَا فَسُلِبَہَا، وَمَنْ تَرَکَ الصَّلَاۃَ سُکْرًا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ أَنْ یَسْقِیَہُ مِنْ طِیْنَۃِ الْخَبَالِ۔)) قِیْلَ: وَمَا طِیْنَۃُ الْخَبَالِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((عُصَارَۃُ أَھْلِ جَہَنَّمَ۔)) (مسند أحمد: ۶۶۵۹)
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے نشے کی وجہ سے ایک دفعہ نماز چھوڑ دی، پس گویا کہ ساری دنیا اور وما علیہا اس کا تھا اور وہ اس سے چھین لیا گیا، اور جس نے نشے کی وجہ سے چار مرتبہ نماز ترک کر دی، تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اس کو طِیْنَۃُ الْخَبَال سے پلائے گا۔ کسی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! طِیْنَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جہنمیوں سے بہنے والا خون اور پیپ۔
Musnad Ahmad, Hadith(1087)