۔ (۱۰۸۳۸)۔ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ قَالَتْ: تَزَوَّجَنِیْ رَسُوْل اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَنَحْنُ حَلَالٌ بَعْدَ مَا رَجَعْنَا مِنْ مَکَّۃَ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۵۲)
اُمّ المؤمنین سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے واپسی پر مجھ سے نکاح کیا، جب کہ ہم احرام کی حالت میں نہیں تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10838)