۔ (۱۰۸۶۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَمَّا قَدِمَ مَکَّۃَ أَبٰی أَنْ یَدْخُلَ الْبَیْتَ وَفِیہِ الْآلِہَۃُ، فَأَمَرَ بِہَا فَأُخْرِجَتْ فَأَخْرَجَ صُورَۃَ إِبْرَاہِیمَ وَإِسْمَاعِیلَ عَلَیْہِمَا السَّلَام
فِی أَیْدِیہِمَا الْأَزْلَامُ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((قَاتَلَہُمُ اللّٰہُ أَمَا وَاللّٰہِ لَقَدْ عَلِمُوا مَا اقْتَسَمَا بِہَا قَطُّ۔)) قَالَ: ثُمَّ دَخَلَ الْبَیْتَ فَکَبَّرَ فِی نَوَاحِی الْبَیْتِ وَخَرَجَ، وَلَمْ یُصَلِّ فِی الْبَیْتِ۔ (مسند احمد: ۳۰۹۳)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتوں کی موجودگی کی وجہ سے بیت اللہ میں داخل ہونے سے انکار کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو باہر نکال دینے کا حکم دیا، چنانچہ ان کو باہر نکال دیا گیا، ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کی مورتیوں کے ہاتھوں میں قسمت آزمائی والے تیر پکڑائے گئے تھے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ ان لوگوں کو تباہ کرے، اللہ کی قسم ہے کہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ ان دونوں نے کبھی تیروں سے فال نہیں نکالی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کے اندر تشریف لے گئے، اس کے سارے کونوں میں تکبیرات کہیںاور پھر باہر تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ میں نماز نہیں پڑھی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10860)