۔ (۱۰۸۷۵)۔ عَنْ سِمَاکٍ الْحَنَفِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلّٰی فِی الْبَیْتِ، وَسَتَأْتُونَ مَنْ یَنْہَاکُمْ عَنْہُ، فَتَسْمَعُونَ مِنْہُ یَعْنِی ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ حَجَّاجٌ: فَتَسْمَعُونَ مِنْ قَوْلِہِ، قَالَ: ابْنُ جَعْفَرٍ وَابْنُ عَبَّاسٍ جَالِسٌ قَرِیبًا مِنْہُ۔ (مسند احمد: ۵۰۵۳)
سماک حنفی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی تھی، عنقریب کچھ لوگ آئیں گے جو تمہیں بیت اللہ کے اندر نماز ادا کرنے سے روکیں گے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ ان کے قریب ہی بیٹھے تھے، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف اشارہ کر کے کہا: ان سے بھی تم ایسی ہی بات سنو گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10875)