۔ (۱۰۸۹۴)۔ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:
جَاء َتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ عُتْبَۃَ بْنِ رَبِیعَۃَ تُبَایِعُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَخَذَ عَلَیْہَا {أَنْ لَا یُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا وَلَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِینَ} الْآیَۃَ، قَالَتْ: فَوَضَعَتْ یَدَہَا عَلٰی رَأْسِہَا حَیَائً فَأَعْجَبَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَا رَأٰی مِنْہَا فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: أَقِرِّی أَیَّتُہَا الْمَرْأَۃُ! فَوَاللّٰہِ، مَا بَایَعَنَا إِلَّا عَلٰی ہٰذَا، قَالَتْ: فَنَعَمْ إِذًا فَبَایَعَہَا بِالْآیَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۵۶۹۰)
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سیدہ فاطمہ بنت عتبہ بن ربیعہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے (سورۂ ممتحنہ والی آیت) {أَنْ لَا یُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا وَلَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِینَ} کے مطابق بیعت لی، تو انہوں نے شرم وحیاء کی بنا پر اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھ لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کییہ کیفیت خوب پسند کی، اُدھر سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ارے عورت! تم ان باتوں کا کھل کر اقرار کرو، اللہ کی قسم! ہم نے بھی انہی باتوں کی بیعت کی ہے، وہ بولیں اچھا ٹھیک ہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت کی روشنی میں اس سے بیعت کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10894)