Blog
Books



۔ (۱۰۸۹۸)۔ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلِبِ قَالَ: شَہِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حُنَیْنًا، قَالَ: فَلَقَدْ رَأَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَا مَعَہُ إِلَّا أَنَا وَأَبُو سُفْیَانَ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَلَزِمْنَا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَلَمْ نُفَارِقْہُ، وَہُوَ عَلٰی بَغْلَۃٍ شَہْبَائَ، وَرُبَّمَا قَالَ مَعْمَرٌ: بَیْضَائَ، أَہْدَاہَا لَہُ فَرْوَۃُ بْنُ نَعَامَۃَ الْجُذَامِیُّ، فَلَمَّا الْتَقَی الْمُسْلِمُونَ وَالْکُفَّارُ وَلَّی الْمُسْلِمُونَ مُدْبِرِینَ، وَطَفِقَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَرْکُضُ بَغْلَتَہُ قِبَلَ الْکُفَّارِ، قَالَ الْعَبَّاسُ: وَأَنَا آخِذٌ بِلِجَامِ بَغْلَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَکُفُّہَا، وَہُوَ لَا یَأْلُو مَا أَسْرَعَ نَحْوَ الْمُشْرِکِینَ، وَأَبُو سُفْیَانَ بْنُ الْحَارِثِ آخِذٌ بِغَرْزِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((یَا عَبَّاسُ! نَادِ یَا أَصْحَابَ السَّمُرَۃِ۔)) قَالَ وَکُنْتُ رَجُلًا صَیِّتًا فَقُلْتُ بِأَعْلَی صَوْتِی: أَیْنَ أَصْحَابُ السَّمُرَۃِ؟ قَالَ: فَوَاللّٰہِ لَکَأَنَّ عَطْفَتَہُمْ حِینَ سَمِعُوا صَوْتِی عَطْفَۃُ الْبَقَرِ عَلٰی أَوْلَادِہَا، فَقَالُوا: یَا لَبَّیْکَیَا لَبَّیْکَ، وَأَقْبَلَ الْمُسْلِمُونَ فَاقْتَتَلُوا ہُمْ وَالْکُفَّارُ، فَنَادَتِ الْأَنْصَارُ یَقُولُونَ: یَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ قَصَّرَتِ الدَّاعُونَ عَلٰی بَنِی الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ فَنَادَوْا: یَا بَنِی الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، قَالَ: فَنَظَرَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ عَلٰی بَغْلَتِہِ کَالْمُتَطَاوِلِ عَلَیْہَا إِلٰی قِتَالِہِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((ہٰذَا حِینَ حَمِیَ الْوَطِیسُ۔)) قَالَ: ثُمَّ أَخَذَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَصَیَاتٍ فَرَمٰی بِہِنَّ وُجُوہَ الْکُفَّارِ، ثُمَّ قَالَ: ((انْہَزَمُوا وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ، انْہَزَمُوا وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ۔)) قَالَ: فَذَہَبْتُ أَنْظُرُ فَإِذَا الْقِتَالُ عَلٰی ہَیْئَتِہِ فِیمَا أَرٰی، قَالَ: فَوَاللّٰہِ! مَا ہُوَ إِلَّا أَنْ رَمَاہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِحَصَیَاتِہِ فَمَا زِلْتُ أَرٰی حَدَّہُمْ کَلِیلًا وَأَمْرَہُمْ مُدْبِرًا حَتّٰی ہَزَمَہُمُ اللّٰہُ، قَالَ: وَکَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَرْکُضُ خَلْفَہُمْ عَلٰی بَغْلَتِہِ۔ (مسند احمد: ۱۷۷۵) (۱۰۸۹۹)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ کَثِیرِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ عَبَّاسٌ وَأَبُو سُفْیَانَ مَعَہُ یَعْنِی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَخَطَبَہُمْ وَقَالَ: ((الْآنَ حَمِیَ الْوَطِیسُ۔)) وَقَالَ: ((نَادِ: یَا أَصْحَابَ سُورَۃِ الْبَقَرَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۷۶)
سیدنا عباس بن عبدالمطلب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ غزوۂ حنین میں شریک تھا، میں نے دیکھا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ صرف میں اور سیدنا ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رہ گئے تھے، ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ساتھ رہے اور ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے جدا نہیں ہوئے، آپ اپنے سفید خچر پر سوار تھے، یہ خچر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فروہ بن نعامہ جزامی نے بطور ہدیہ بھیجا تھا، جب مسلمانوں اور کفار کا مقابلہ ہوا تو مسلمان پیٹھ دے کر بھاگ اُٹھے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے خچر کو ایڑ لگا کر کفار کی طرف بڑھنے لگنے، سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے خچر کی باگ کو پکڑے ہوئے تھا، اسے ذرا روکنے کی کوشش کرتا لیکن آپ کو شش کرکے تیزی سے مشرکین کی طرف بڑھتے رہے۔ ابو سفیان بن حارث رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رکاب کو تھامے ہوئے تھے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عباس! اصحاب سمرہ کو آواز دو۔ ( یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے کیکریا ببول کے درخت کے نیچے بیعت کی تھی) ، وہ بلند آواز والے آدمی تھے، انھوں نے کہا: اصحاب سمرہ کہاں ہیں؟ اللہ کی قسم ان لوگوں نے میری آواز سنی تو فوراً اس طرح واپس آئے، جیسے گائے اپنے بچے کی طرف دوڑ کر آتی ہے اور انہوں نے آتے ہی کہا: جی ہم حاضر ہیں، جی ہم حاضر ہیں، باقی مسلمان بھی لوٹ آئے، ان کے اور کفار کے درمیان لڑائی ہوئی۔ انصار نے ایک دوسرے کو بلایا: اے انصار کی جماعت! پھر بلانے والوں نے اپنے جدااعلیٰ کے نام سے پکارنے پر اکتفا کیا اور کہا: اے حارث بن خزرج کی اولاد! رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے خچر کے اوپر سے نظر لمبی کر کے میدانِ قتال کی طرف دیکھا اور فرمایا: اب میدان گرم ہوا ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چند کنکریاں لے کر ان کو کفار کے چہروں پر پھینکا اور فرمایا: رب کعبہ کی قسم! رب کعبہ کی قسم! وہ شکست خوردہ ہو کر فرار ہو گئے۔ میں نے دیکھا تو مجھے یوں لگا جیسے لڑائی اسی طرح جا ری ہے، اللہ کی قسم! رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کنکریاں پھینکنے کی دیر تھی کہ میں نے ان کی دھار کو کند دیکھا،یعنی ان کے حوصلے پست ہو گئے اور ان کی حالت کمزور ہو گئی،یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو شکست سے دو چار کر دیا، گویایہ منظر اب بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پیچھے اپنے خچر کو ایڑ لگا رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10898)
Background
Arabic

Urdu

English