۔ (۱۰۹۴)۔عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ بْنِ الرَّبِیْعِ بْنِ سَبْرَۃَ الْجُہَنِیِّ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اِذَا بَلَغَ الْغُلَامُ سَبْعَ سِنِیْنَ أُمِرَ بِالصَّلَاۃِ، فَاِذَا بَلَغَ عَشْرًا ضُرِبَ عَلَیْہَا۔)) (مسند أحمد: ۱۵۴۱۴)
سیدنا سبرہ جہنیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب بچے کی عمر سات سال ہو جائے تو اس کو نماز کا حکم دیا جائے اور جب دس سال ہو جائے تو (نماز چھڑنے پر) اس کی پٹائی بھی کی جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1094)